Cloud Front
Amir Khan boxer

باکسر عامر خان کی اہلیہ کی سسرال والوں سے لڑائی شدت اختیار کرگئی

عامر خان کے والدین کے بیانات کے بعد فریال کا جوابی وار،دیور کی برہنہ تصویریں سوشل میڈ یا پر جاری کردیں

لندن: برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ اور والدین میں جھگڑا ابھی تک جاری ہے اور والدین کی جانب سے میڈ یا پر بیان کے بعد رد عمل کے طور پر اہلیہ فریال مخدوم نے سوشل میڈ یا پر عامر خان کے بھائی کی برہنہ تصویریں اور بہن کی بغیر دوپٹے کے تصویریں سوشل میڈ یا پر جاری کردیں۔عامر خان کے والدین کی جانب سے اہلیہ فریال مخدوم پر عریاں کپڑے زیب تن کرنے کا الزام لگا یا گیا تھا جس پر طیش میں آکر فریال مخدوم نے اپنے دیور کی برہنہ تصاویر سوشل میڈ یا پر جاری کردیں۔

تفصیل کے مطابق باکسر عامر خان کے والدین کے انٹرویو کے بعد ان کی بہو اور عامر کی اہلیہ کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔ انٹرنیٹ پر اسنپ چیٹ میں فرہال مخدوم نے کہا کہ سب کچا چٹھا جلد کھول دوں گی۔ان کا کہنا تھا کہ جھوٹوں سے نفرت ہے خاموش نہیں بیٹھوں گی۔ خواہ چور ہو، لٹیرا ہو یا قاتل، لیکن آپ ماں ہو اور ٹسوے بہائیں تو لوگ ہمدردی کرنے لگیں گے۔کپڑے اشو تھے، جو 3سال مجھے بہو کی حیثیت سے تسلیم نہیں کیا گیا تھا۔ میں نے 3سال جہنم میں گزارے وہ ٹھیک تھا؟۔ کیسی گری ہوئی ذہنیت ہے۔میرے کپڑے ان کو ایشو لگتے ہیں، ان کی بیٹیاں دوپٹہ نہ لیں؟۔ کیا وہ اس لیے ٹھیک ہے کہ وہ خونی رشتے ہیں اور میں بہو ہوں۔ کیسی دوغلی پالیسی ہے۔ایک دن مجھے کہنا ہی پڑا کہ بہت ہوگیا، میں آواز ضرور بلند کروں گی۔ مضحکہ خیز توقعات ہیں کہ بہو کو آپ باندیوں کی طرح ساتھ رکھیں گے۔ اپنی بیٹیاں سسرال میں ایک دن نہ ٹکیں اور آپ میرے سر پہ چڑھ بیٹھیں۔