Cloud Front

سندھ کابینہ میں تبدیلیاں، آصف زرداری کی وطن واپسی پرغور

پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس کل دبئی میں ہو گا ، بلاول بھٹو،فریال تالپور دبئی پہنچ گئے، وزیراعلیٰ سندھ آج روانہ ہوں گے

کراچی: پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو دبئی میں ہو گا ، اجلاس میں سندھ کابینہ میں تبدیلیوں اور آصف زرداری کی وطن واپسی سے متعلق امور پر مشاورت کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کے لئے بلاول بھٹو اور فریال تالپور دبئی پہنچ گئے ہیں

جبکہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کل جمعرات کو روانہ ہونگے یہ اجلاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت منعقد ہو گا۔ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے معاونین خصوصی اور مشیران کو عہدے دینے کے خلاف آنے والے حالیہ فیصلے کے بعد سندھ حکومت شدید مشکلات کا شکار ہے جس کے باعث اب کابینہ میں مزید تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ممکنہ طورپر اب ایم پی ایز کو یہ ذمہ داریاں دی جائیں گی جن کے ناموں کا حتمی فیصلہ کل جمعرات کیا جائے گا ۔ یاد رہے وزیراعلی سندھ کی تبدیلی کے بعد حال ہی میں سندھ کابینہ میں کئی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں اور اب مزید تبدیلیاں کر کے مخالفین کی تنقید کا سد باب کرنے کا فیصلہ ہوا ہے ۔