Cloud Front
wahab

قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلر یاسرشاہ اوروہاب ریاض پریکٹس کے دوران لڑ پڑے

مکی آرتھر او ر دیگر کھلاڑیوں نے بیچ بچاؤ کرایا ، مینجمنٹ کی جانب سے سرزنش ،ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کشیدہ رہا

برسبین: آسٹریلیا میں پہلے ٹیسٹ سے ایک روز قبل پریکٹس سیشن کے دوران یاسر شاہ اور وہاب ریاض آپس میں لڑے پڑے۔
وولن گابا میں پاکستان ٹیم کے پریکٹس سیشن کے دوران پلیئرز فٹ بال کھیل رہے تھے کہ لیگ اسپنر یاسر شاہ اورلیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے کوچ مکی آرتھراور دیگر کھلاڑیوں نے دونوں کھلاڑیوں میں بیچ بچاؤ کرایا اور مینجمنٹ نے دونوں کھلاڑیوں کی سرزنش کی۔ واقعے کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول بھی کشیدہ ہوگیا۔