Cloud Front
NAB

نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ

چیئرمین نیب کی 28افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کیلئے جواب جمع کرانے کی ہدایت

اسلام آباد : نیب میں اعلیٰ عہدوں پرتقرریوں میں بے ضابطگیوں کے معاملے پرچیئرمین نیب نے 28افسران کواپنی
تقرری درست ثابت کرنے کے لئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے نیب کے پانچ ڈائریکٹراور23دیگرافسران سے جواب طلب کیاگیاہے ان تمام 28افسران کی تقرریاں خلاف ضابطہ قراردی جارہی تھیں ،چیئرمین نے ان تمام افسران کواپنی تقرری درست ثابت کرنے کیلئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے ،یہ افسران اپنے بیان میں تقرری کوقانون اورضابطہ کے مطابق ہونے کاثبوت دیں گے