Cloud Front
Sonam Kapur

کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا، سونم کپور کا انکشاف

یہ واقعہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا، بھلایا نہیں جاسکتا ، بالی وو ڈ اداکارہ

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہے کہ کم عمری میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جو ان کے لیے نہ بھولنے والا واقعہ ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹی وی کے پروگرام میں سونم کپور نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے جب کہ اس دوران انہوں نے کم عمری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی پردہ فاش کیا۔اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جو کہ میرے لیے حیران کن تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا جس کا میں 2 سال تک کسی سے ذکر بھی نہیں کرسکی تھی لیکن یہ واقعہ آج بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے جسے بھولنا نا ممکن ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور سے قبل کالکی کوچلن، کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں اپنے ساتھ ہونے والی چھیڑخانی کا انکشاف کرچکی ہیں۔