Cloud Front
KPK Government

خیبر پختونخوا حکومت کی ویب سائٹ ہیک

ہیکر نے’’عمران خان کی خیبر پختونخواہ میں حکومت مذاق ‘‘جو شخص ایک سال تک شادی نہیں چلا سکتا ، حکومت کیا چلائے گا‘‘ پیغام چھوڑ دیا

پشاور: خیبر پختونخواہ حکومت کی ویب سائٹ کو ہیک کر لیا گیا ، ہیکرز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر تنقید کی ہے ۔تفصیلات کے مطابق پشتون سائبر آرمی نے خیبر پختونخوا حکومت کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کی اور ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا ہے کہہم آپکے سسٹم میں داخل ہو چکے ہیں، تبدیلی آنہیں رہی آگئی ہے ۔ہیکر ز نے مزید لکھا ہے کہ عمران خان کی خیبر پختونخوا میں حکومت مذاق ہے ،جو شخص ایک سال تک شادی نہیں چلا سکتا وہ حکومت کیا چلائے گا ؟ ہیکرز نے اپنے میغام میں مزید لکھا کہ عمران خان نے 3سال تک پختونوں کو دھرنوں میں استعمال کیا اور تخت لاہور پر قبضہ کرنے کے لیے دھرنا دیا ۔