Cloud Front
Narendra Modi

بھارتی سپریم کورٹ نے مودی کے خلاف کرپشن کیس میں کارروائی روک دی

ثبوت لانے کے لیے 20روز کی مہلت دینے کی درخواست مسترد

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس میں کارروائی روک دی، ثبوت لانے کے لیے 20روز کی مہلت دینے کی درخواست مستردکردی گئی۔بھارتی سپریم کورٹ میں ایک این جی او نے وزیراعظم مودی کے خلاف کرپشن کیس شروع کرنے کی درخواست کی تھی۔عدالت نے ثبوت مانگے تو درخواست گزار نے 14روز کی مہلت طلب کی۔ یہ مہلت ختم ہونے پر درخواست گزار نے مزید 20روز کی مہلت مانگ لی۔اس پر بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ آئینی عہدے داروں کے خلاف اگر کوئی الزام ہے تو اس کا ثبوت فوری سامنے آنا چاہیے۔ آئینی عہدے داروں کے خلاف ضوابط کی خلاف ورزی کے الزامات سامنے آئیں.