Cloud Front
Corruption

لیسکو میں کروڑوں روپے کا کرپشن سکینڈل، تین ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

لیسکو میں کروڑوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت
ملوث تین ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے گئے

لاہور: لیسکو میں منظر عام پر آنے والے کروڑوں روپے کے کرپشن سکینڈل کی تحقیقات میں پیش رفت کے بعد سیکنڈل میں ملوث تین ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرلیے گئے ۔بتایا گیا ہے کہ لیسکو اقبال ٹاؤن ڈویژن کے تین ملازمین نے وفات پاجانے والے ملازمین کے اکاؤنٹوں میں ان کی تنخواہوں کی مد میں5کروڑ روپے منتقل کیے تھے جس کی تفتیش محکمانہ سطح پر بھی کی گئی اس سلسلے میں جب تفتیشی افسر مرتضی باجوہ سے تحقیقات کی پیش رفت کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا جبکہ اس حوالے سے لیسکو ذرائع کا اکہنا ہے کہ لیسکو کی تحقیقاتی کمیٹی کرپشن کے حوالے سے چیک جاری کرنے والے افسر کو بچانے کی کوشش کررہی ہے۔