Cloud Front
Maj Asif Ghafoor

میجر جنرل آصف غفور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج میں تقرریوں و تبادلوں کا عمل جاری
میجر جنرل آصف غفور نئے ڈی جی آئی ایس پی آر،میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے تعینات

راولپنڈی : پاک فوج میں تقرریوں و تبادلوں کا عمل جاری ہے،میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ،میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے مقرر ہو گئے ۔ جمعرات کے روز پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے جاری بیان کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر بنا دیا گیا ہے جبکہ میجرجنرل عدنان جی او سی لاہور مقرر کیا گیا ہے ، میجر جنرل نادر خان کو جی ایچ کیو میں ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم تعینات کیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل فدا ملک جی ایچ کیو میں ڈی جی لاجسٹکس تعینات ہوئے ہیں،میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے مقرر ہو ئے ہیں اور میجر جنرل ظفر اللہ خان کو جی او سی پنو عاقل مقرر کیا گیا ہے،میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے مقرر کیے گئے ہیں ۔