Cloud Front
Khawaja saad Rafique

وزیر ریلویز نے ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نے کا حکم دیدیا

اکانومی کلاس کی کوچز میں 10 موبائل چارجنگ پوائنٹس دیے جائیں گے

اسلام آباد : وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نے کا حکم دیدیا، اکانومی کلاس کی کوچز میں 10 موبائل چارجنگ پوائنٹس دیے جائیں گے ۔ جمعرات کے روز ترجمان ریلویز کے مطابق وفاقی وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے مسافروں کی سہولت کیلئے ٹرین میں موبائل چارجنگ کی سہولت فراہم کر نے کی ہدایت کی، جس کے بعد اب اکانومی کلاس کی کوچز میں 10 موبائل چارجنگ پوائنٹس دیے جائیں گے۔ اب تک ری کنڈیشنڈ ہونیوالی 57کوچز میں موبائل چارجنگ پوائنٹس نصب کیے جا چکے ہیں۔ترجمان ریلویز کا مزید کہنا ہے کہ محکمہ ریلویز جون 2017ے تک 250پرانی کوچز کو مرمت کے بعد نیا بنادے گا۔اس کے علاوہ ری کنڈیشنڈکوچز کو 110وولٹ سے 220وولٹ پر منتقل کرنے سے کوچز میں لوڈشیڈنگ بھی ختم ہو جائے گی۔سعد رفیق نے ریلویز حکام کو اکانومی کلاس کے مسافروں کو بھی ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔