Cloud Front
tariq-fatemi

دورہ امریکا میں پاکستانی موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا :طارق فاطمی

امر یکی حکام کو د ہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے آگاہ کیا،
وزیراعظم کے معاون خصوصی کی میڈیا کو بریفنگ

واشنگٹن: وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا ہے کہ دورے کا مقصد اوباما انتظامیہ کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا جائزہ لینا تھا۔ دورے کا دوسرا مقصد ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔یہ بات انہوں نے کی ایک میڈیا بریفنگ دوران کہی جس میں انہوں نے دورہ امریکا سے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور پالیسی سازوں سے اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سوزن رائس سے ملاقات کی ہے۔ملاقاتوں میں پاکستان میں گزشتہ 3سال میں ہونیوالی پیشرفت، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں سے انہیں آگاہ کیا ہے۔

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی صلاحیتوں اور آپریشنل استعداد سے بھی آگاہ کیا ہے۔طارق فاطمی کہتے ہیں کہ دورہ امریکا پر پاکستان کا موقف پیش کرنے کا بہترین موقع ملا اور امریکی سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین اور سینیٹر جان مک کین سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جلد پاکستان کے دیگر اعلیٰ سطح کے وفود بھی امریکا کے دورے پر آئیں گے۔