Cloud Front

بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کویورپی یونین سمٹ میں یورپی رہنما اکیلا چھوڑ گئے

لندن: بریگزیٹ نے برطانیہ کوکہیں کانہ چھوڑا،وزیراعظم تھریسامے تکتی رہ گئیں،یورپی رہنماوں میں سے کسی نے سلام دعاتک نہ کی۔یورپی یونین کو چھوڑنے کی حمایتی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کویورپی یونین سمٹ میں یورپی رہنما اکیلا چھوڑ گئے۔برطانوی وزیر اعظم برسلز میں یورپی یونین کے سمٹ میں شرکت کے لیے پہنچیں،مگر کسی یورپی یونین رہنما نے ان سے ہاتھ تک نہ ملایا،تھریسا مے اس صورتحال پر حیران و پریشان ہوگئیں۔تاہم بعد میں ان سے سویڈش وزیر اعظم نے ہاتھ ملایا۔