Cloud Front
Line Of Control

ایل او سی: بھارتی فوج کی اسکول بس پر فائرنگ، 10 طلبا زخمی

لائن آف کنٹرول پربھارتی اشتعال انگیزی سے ایک کشمیری شہید
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی، پاک فوج بھر پور جواب

نکیال: لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک بے گناہ شہری شہید جب کہ پاک فوج دشمن کو بھرپور جواب دے رہی ہے۔میڈیا رپو رٹ کے مطابق لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اور دھروتی میں بھارتی فوج کی گولہ بھاری سے شہریوں کا شدید مالی نقصان ہوا جبکہ موہڑہ میں اسد ولد دل محمد نامی شخص کی شہادت کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔