Cloud Front
foreign office

بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب

بھارتی فوج کی بس پر فائرنگ ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
شہریوں پرفائرنگ ناقابل قبول اورافسوسناک ، بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت بند کرے اور ایل اوسی پر2003کے معاہدے کی پاسداری کرے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کوطلب کر کے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پرشدید احتجاج کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور انہیں پاکستان کی طرف سے احتجاجی مراسلہ دیا گیا ، دفترخارجہ کیڈائریکٹرڈاکٹرفیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں پرفائرنگ ناقابل قبول اورافسوسناک ہے بھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید،8بچے زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر جارحیت بند کرے اور ایل اوسی پر2003کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

ایل او سی: بھارتی فوج کی اسکول بس پر فائرنگ، 10 طلبا زخمی