Cloud Front
Arsahd Khan Chai wala

چائے والا ماڈلنگ کے بعد فلم نگری میں داخل

آر ایم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنی ڈیبیو فلم ’’کبیر ‘‘ سائن کر چکے ہیں

لاہو: سوشل میڈیا کی طاقت سے کون انکارکرسکتا ہے ،جو راتوں رات کسی کو بھی زیرو سے ہیرو بنا سکتی ہے۔ گمنام چہرے یکا یک روشنیوں کا حصہ بن جاتے ہیں۔اسی طاقت کی بدولت راتوں رات مشہور ہو جانے والا اسلام آباد کا چائے والا ارشد اب سیلیبریٹی بن چکا ہے۔ قسمت نے ایسا پلٹا کھایا کہ چائے بنانے والا ارشد بڑے بڑے ماڈلز کو پیچھے چھوڑ کرمختلف فیشن برانڈز کیلئے کروانے کے بعد فیشن میگزین ’’گلیم ‘‘ کے ٹائٹل پر بھی جگمگایا۔پاکستان برائیڈل کوٹور ویک میں ریمپ پر واک کے بعد میوزک ویڈیو میں جلوہ گر ہونے والا ارشد اب فلم نگری کا حصہ بننے جا رہا ہے۔سوشل میڈیا کے ذریعے ارشد نے مداحوں کیلئے یہ خبر شیئرکی ہے کہ وہ آر ایم فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی اپنی ڈیبیو فلم ’’کبیر ‘‘ سائن کر چکے ہیں جو دو ہزار سترہ میں ریلیز کی جائے گی.