Cloud Front
Mushtarqa Mufadat Council

مفادات کونسل نے 15مارچ 2017 ء سے مردم شماری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد: مشترکہ مفادات کونسل نے 15مارچ 2017 ء سے مردم شماری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی ہے اور اس پرعمل درآمد کیلئے سیکریٹری شماریات اور چاروں چیف سیکریٹریز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز وزیراعظم کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا ،

اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل نے 15مارچ 2017 ء4 سے مردم شماری شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کردی کہ مردم شماری کا مرحلہ ایک یا پھر دو مراحل میں بھی ہوسکتاہے ، ہرمرحلہ صوبے بھر میں ایک ہی وقت میں ہوسکتاہے۔مردم شماری میں صوبائی حکومتوں کا قریبی تعاون بھی حاصل ہوگا، مردم شماری 15 مارچ 2017مرحلہ وار شروع ہو گی ، اجلاس میں مشترکہ مفادات کونسل نے مشترکہ مفادات کونسل نے قومی جنگلات پالیسی کی بھی منظوری دے دی ،قومی جنگلات پالیسی پرعملدرآمد کیلئے صوبوں سے مشاورت کی جائے گی۔