Cloud Front
Sheikh Rasheed

سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف نااہلی کا ریفرنس لائیں گے، شیخ رشید احمد

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کیخلاف نااہلی کا ریفرنس لائیں گے جب کہ انہوں نے حکومت کیخلاف پیپلز پارٹی کے احتسابی دعوے کو یہ منہ اور مسور کی دال قرار دے دیا ۔شیخ رشید احمد نے جمعہ کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں سپیکر کی جانبداری پر بہت دکھ ہوا ہے انہوں نے آج جمعہ کو بھی مجھے ایوان میں بولنے کا موقع نہیں دیا جو جمہوری ادویات اور قدروں کی کھلی خلاف ورزی ہے

انہوں نے کہا کہ ایاز صادق کی جانبداری پر ان کی نااہلی سے متعلق ریفرنس جمع کرائیں گے جس پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بات کروں گا پھر عملی قدم اٹھائیں گے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نواز شریف وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں لیکن ہر کوشش میں ان کو منہ کی کھانا پڑے گی انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رویہ کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سنجیدہ رویہ اپنانے کی بجائے ٹائم پاس کررہے ہیں شیخ رشید احمد نے کہا ک حکومت کا احتساب اور اس کے لئے جمہوری طرز عمل اور جمہوری احتساب کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تمام دعوے اور وعدے محض دھوکہ ہیں پیپلز پارٹی حکومت کا احتساب کرسکتی ہے یہ منہ اور مسور کی دال ؟