Cloud Front
Hollywood

2016 کی 10 بدترین ہولی وڈ فلموں کی فہرست جاری

لاس اینجلس: 2016 کا سال اب اختتام پذیر ہے جس کے دوران ہولی وڈ کی جانب سے متعدد فلموں کو ریلیز کیا گیا جن میں کچھ بہترین تھی تو کچھ اوسط درجے کی۔مگر ایسی فلموں کی بھی کمی نہیں جو باکس آفس پر تو مناسب بزنس کرنے میں کامیاب رہیں مگر ان کی کہانی ، اداکاری اور دیگر پہلو انتہائی بدترین تھے یا کم از کم ناقدین کو تو ایسا ہی لگا۔امریکا کے ٹائم میگزین نے 2016 کی ایسی ہی 10 بدترین فلموں کی فہرست مرتب کی ہے جن میں ہوسکتا ہے آپ کی بھی پسندیدہ فلم شامل ہو۔

انڈیپینڈنس ڈے ریسرجنس س سال پہلے ریلیز ہونے والی فلم کے اس سیکوئل کا لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا یعنی ایلینز زمین پر حملہ آور ہوکر ہمارے سیارے کے لیے خطرہ بن جاتے ہیں، اس کی پہلی فلم تو بہت اچھی تھی اور اب اسے کلاسیک فلموں میں شامل کیا جاتا ہے مگر 2016 میں اس کی کہانی میں اتنے جھول اور احمقانہ ٹوئیسٹ تھے جو لوگوں کے لیے ہضم کرنا مشکل ہوگئے تھے ۔ سوسائڈ اسکواڈ،ڈی سی کامکس کی اس فلم کا بھی لوگوں کو بے صبری سے انتظار تھا مگر اس کو اتنی ہی جلد بھلا بھی دیا گیا،

اس فلم میں مزاح کو زبردستی شامل کرنے کی کوشش کی گئی ، مدرز ڈے یہ ڈائریکٹر گیری مارشل کی آکری فلم تھی جو اس سے قبل پریٹی ویمن اور رن اوے برائیڈ جیسی فلمیں بنا چکے تھے، مگر ان کی آخری فلم کسی کو متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ کیفے سوسائٹی،کرسٹین اسٹیورٹ اور جیسی ایزنبرگ کی اس فلم میں 1930کے ہولی وڈ کو پیش کیا گیا جو انتہائی مضحکہ خیز ثابت ہوا، بیٹ مین ورسز سپرمین: ڈان آف جسٹس،یہ وہ فلم ہے جس کا انتظار گزشتہ سال سے لوگوں کو تھا اور توقع تھی کہ ڈی سی کامکس صحیح معنوں میں مارول کے مدمقابل آسکے گی، مگر یہ فلم بیٹ مین اور سپر مین کو پسند کرنے والے کو بھی ہضم نہیں ہوسکی اور بہت کم لوگوں نے ہی اسے پسند کیا۔ نا? یو سی می 2،جریدے کے مطابق اس فلم کا پہلا حصہ تو اچھا مگر اس کے سیکوئل کا مطالبہ کسی نے نہیں کیا تھا، جادو کے اوپر مبنی فلم میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا

جو لوگوں کو اسے دیکھنے پر مجبور کرتا، مگر چین میں یہ فلم کافی پسند کی گئی جس کی وجہ سے اب اس کے تیسرے حصے پر بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ زو لینڈر 2،2001 میں اگر آپ نے زو لینڈر کو دیکھا تو وہ اس زمانے کے لحاظ سے بالکل ہٹ کر تھی جس میں سیلفی کلچر کو کئی برسوں پہلے ہی پیش کردیا گیا تھا، مگر 2016 میں یہ فلم ریلیزہوتے ہی سینماؤں سے اتر گئی۔ ڈرٹی گرینڈ پا،جریدے نے اس فلم کو رواں سال کی تیسری بدترین فلم قرار دیا ہے اور اس کے بقول اس میں رابرٹ ڈی نیرو جیسے اداکار کی صلاحیت کو ضائع کیا گیا ہے۔ برادرز گرمزبے،اس فلم کو بھی کسی نے پسند نہیں کیا اور یہ کامیڈی فلم باکس آفس پر بھی انتہائی بری طرح ناکام ہوئی۔ ایکس مین ایپوکیلپس،،یہ فلم باکس آفس پر تو مناسب بزنس کرنے میں کامیاب رہی مگر ناقدین نے اسے سب سے زیادہ ناپسندیدہ قرار دیا ہے جس کی وجہ اس میں اچھے اداکاروں کو ضائع کرنا تھا۔