Cloud Front
Aitzaz Ahsan

ڈاکٹر عاصم سیاسی قیدی ہیں….!

ملک میں ایک اور سیاسی قیدی ڈکلیئر ہو گا، جن کا نام وزیراعظم بطور جاسوس لیں تو 50 ہزار روپے دوں گا ،اعتزاز احسن

اسلام آباد : سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عاصم سیاسی قیدی ہے ، کل ملک میں ایک اور سیاسی قیدی ڈکلیئر ہو گا، جن کا نام وزیراعظم بطور جاسوس لیں تو 50 ہزار روپے دوں گا ، کلبھوشن یادیو کو بھی سیاسی قیدی ٹھہرایا جائے گا۔جمعہ کے روزسینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاسی قیدی وہ ہے جو معافی نہیں مانگتا،

وہ نہیں جو معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہو گئے، عین ممکن ہے کہ کلبھوشن یادیو کو بھی سیاسی قیدی ٹھہرایا جائے گا،ڈاکٹر عاصم کو 90 دن رینجرز، 90 دن نیب کی قید میں رکھا اور اب تاریخ میں مستند سیاسی قیدی پر بھی الزام لگایا جا رہا ہے،کل ملک میں ایک اور سیاسی قیدی ڈکلیئر ہو گا،جن کا نام وزیراعظم بطور جاسوس لیں تو 50 ہزار روپے دوں گا ، انہوں نے کہا کہ بھٹو نے کہا میں تاریخ کے ہاتھوں مرنا نہیں چاہتا اس لئے انہوں نے اپنا راستہ تبدیل نہیں کیا اور بیٹی اور بیگم سے کہا میرے لئے معافی نہ مانگنا ، یہ شہادت ہوتی ہے، یہ سیاسی قیدی ہوتا ہے ، سیاسی قیدی وہ نہیں جو معاہدہ کر کے ملک سے فرار ہو جائے