Cloud Front
Lahore High Court

قطری شہزادوں کو تلور کا شکار کرنے کیلئے لائسنس جاری کرنا لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہورہائیکورٹ نے تلور کے شکار کے لئے لائسنس دینے کی پابندی عائد کررکھی ہے، درخواست گزار

لاہور: پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے قطری شہزدوں کو تلور کا شکار کرنے کے لئے جاری لائسنس کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار نعیم صادق کا کہنا ہے کہ لاہورہائیکورٹ نے تلور کے شکار کے لئے لائسنس دینے کی پابندی عائد کررکھی ہے جبکہ محکمہ خارجہ نے پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے قطری شہزادوں کو تلور کے شکار کے لئے لائسنس جاری کیے گئے جو نہ صرف غیر قانونی ہیں جبکہ قانون بھی تلور کے شکار کی اجازت نہیں دیتا جبکہ حکومت لاہور ہائیکورٹ کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے کنفیوز کررہی ہے ۔ درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ قطری شہزادوں کو جاری کیے گئے شکار کے لائسنس معطل کیے جائیں