Cloud Front
PIA

اے کالے بکرو اب یہ جہاز تمہارے حوالے…!

پی آئی اے فلائٹ کی حفاظت کیلئے رن وے پر کالے بکرے کا صدقہ
بکرے کا صدقہ اے ملک کے کالے بکرواب یہ جہاز تمہارے حوالے کے مصداق ہے

اسلام آباد : پی آئی اے کی لاجواب سروس کے باکمال لوگوں نے فلائٹ کی حفاظت کیلئے رن وے پر کالے بکرے کا صدقہ دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لاجواب سروس کے باکمال لوگ جدید الات کے استعمال اور غفلت کو دور کرے کی بجائے دم درود پر آگئی اتوار کے روز اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز کے ٹیک آفس سے قبل رن وے پر اہلکاروں نے فلائٹ کی حفاظت کیلئے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا اور پھر جہاز نے اڑان بھری۔

کالے بکروں کا صدقہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے لیکن اس سے بہتر یہ ہوتا کہ پی آئی اے میں پائے جانے والے نااہل لوگوں کا صدقہ بھی دے دیا جا تا جن کی بدولت قیمتی جانوں‌کا ضیاع ہوا .