Cloud Front
Abu-Bakr-al-Baghdadi

امریکا نے ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت ڈھائی کروڑ ڈالرکردی

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کے سر کی قیمت بڑھا کر 2 کروڑ50 لاکھ ڈالر کردی۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ابوبکر البغدادی امن کے لیے خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ میں ہزاروں شہریوں کی ہلاکت کی ذمے دار البغدادی کی جماعت داعش ہے۔ترجمان کے مطابق داعش نیجاپان، برطانیہ، امریکا کے متعدد شہریوں کو یرغمال بنا کر ان کا وحشیانہ قتل کیا،دہشت گرد تنظیم اپنی خود ساختہ خلافت کے باہر بھی دہشتگرد حملوں میں ملوث ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ کوئی بھی شخص جو البغدادی کے ٹھکانے کی اطلاع دے گا، انعامی رقم کا حقدار ہوگا۔