Cloud Front
PIA

پی آئی اے پرواز 10گھنٹہ تاخیرسے مسافر لائی، سامان بھول آئی

مسافروں کا فیصل آباد ائرپورٹ پر احتجاج

جدہ: جدہ سے 130 مسافروں کو فیصل آباد لیکر پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز 10 گھنٹے تاخیر سے پہنچی، لیکن تمام مسافروں کا سامان جدہ میں ہی بھول آئی۔ائرپورٹ ذرائع کیمطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 764 کو اتوارکی شام 7 بجے جدہ سے فیصل آباد پہنچنا تھا،لیکن 10 گھنٹے تاخیر سے یہ پرواز پیر کی صبح سوا 5 بجے فیصل آباد پہنچی ، گھنٹوں تاخیر سے آنے والی پرواز 130 مسافروں کا سامان جدہ ائرپورٹ پر ہی بھول آئی۔پی آئی اے کے اس کارنامے پر متاثرہ مسافروں نے فیصل آباد ائرپورٹ پر احتجاج کیا، مسافروں کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے 2 روز میں سامان پہنچانے کا وعدہ کیا ہے۔