Cloud Front

این ٹی ڈی سی کی جانب سے ورلڈ سلورٹائٹل جیتنے پر باکسر وسیم کو6 لاکھ روپے کا نقدانعام

2004 سے محنت کر رہے تھے،ٹائٹل اس کا پھل ہے، حکومت سرپرستی کرے تو لیاری اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے،محمد وسیم

لاہور: این ٹی ڈی سی کی جانب سیورلڈ سلورٹائٹل جیتنے پر باکسر وسیم کو6 لاکھ روپیکا نقدانعام دیاگیا۔تفصیلات کیمطابق واپڈا ہاؤس میں ورلڈ سلور ٹائٹل جیتنے پر باکسر محمدوسیم کے اعزاز میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے تقریب منعقد کی گئی اورانہیں6 لاکھ روپیبطورِانعام دیے گئے۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے باکسرمحمدوسیم کا کہنا تھا کہ وہ 2004 سے محنت کر رہے تھے،ٹائٹل اس کا پھل ہے۔باکسرمحدوسیم کا کہناتھاکہ حکومت سرپرستی کرے تو لیاری اور کوئٹہ سمیت پورے ملک میں ٹیلنٹ بہت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر وہ پاکستانی شہریت چھوڑ دیں تو سپورٹرز اور پروموٹرز بہت ہیں لیکن مرتے دم تک ملک کے لیے کھیلتے رہیں گے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے باکسنگ کوچ طارق کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ کسی نے واپڈا اور پاکستان کی طرف سے باکسنگ کا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر کوئٹہ عامر ریاض نے باکسنگ کی بھرپور سرپرستی کی ہے،جس پر وہ ان کے مشکور ہیں۔مزید پڑھیں:پاکستانی باکسر محمدوسیم نیفلپائنی باکسر کو شکست دے دییاد رہے کہ گزشتہ ماہ پاکستانی باکسر محمدوسیم نے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں فلپائنی باکسر گیمل مگرامو کو شکست دی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپیئن باکسر محمد وسیم کیلیے وزیراعظم کی منظوری کے بعد3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کی گئی تھی۔