Cloud Front
PCB

پاکستان کرکٹ تاریخ میں پہلی بار سکھ کھلاڑی ٹیم کا حصہ بن گیا

پی سی بی نے مہندر پال کو 30 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کرلیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پہلی بار ایک سکھ کھلاڑی مہندر پال کو 30 ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر لیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے نوجوان اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں حالانکہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کو بچانے کیلئے یہ انتہائی اہم ضروری ہے۔

لیکن پی سی بی ہمیشہ ہی نامعلوم وجوہات کی بناء4 پر نوجوان ٹیلنٹ کو نظرانداز کیا ہے تاہم اب ایک سکھ کھلاڑی مہند ر پال کو ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کر کے کرکٹ بورڈ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔مہندرا سنگھ پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والا پہلا سکھ کھلاڑی ہو گا۔ امید کرتے ہیں کہ مہندرا پال نے سخت محنت کیساتھ جس طرح 30 ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے، وہ پاکستان ٹیم میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوں گے اور پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ماہرین نے پی سی بی کی جانب سے سکھ کھلاڑی کو منتخب کرنے کے اقدام کو خوب سراہا اور کہا ہے کہ اس سے پاکستان میں اقلیتوں کیساتھ ناروا سلوک کا تاثر زائل ہو گا اور دنیا بھر میں پاکستان کی ایک مثبت تصویر سامنے آئے گی۔