Cloud Front
Mashoq Sultan

لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی

پشاور، چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی

پشاور: چار دہائیوں تک لوگوں کے دلوں پر راج کرنے والی پشتو گلو کارہ معشوق سلطان زندگی کی بازی ہار گئی گلوکارہ معشوق سلطان کچھ عرصہ قبل ہپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا ہو ئی تھی جس کاعلاج جاری تھا تاہم 65سال کی عمر میں مشعوق سلطان اس دنیا سے رحلت کر گئی مشعوق سلطان نے لڑکپن میں مقامی شادیوں میں گلوکاری سے فنی سفرکا آغاز کیا تھا ۔ 1962میں پہلی مرتبہ ریڈیو پ پاکستان سے باقاعدہ گائیکی کا آغاز کیا جبکہ فنی خدمات پرمشعوق سلطان کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر چھ سو ایوارڈز سے بھی نوازہ گیا۔ موسیقی میں خدمت کے پیش نظر1997میں مشعوق سلطان کوصدارتی ایوارڈ اور ستارہ امتیاز سے نوازہ گیا۔ جبکہ چالیس سال فنی خدمت کے اعتراف میں سابق گورنر خیبر پختونخوا نے انہیں پانچ لاکھ روپے بھی دیئے تھے ۔