Cloud Front
russian ambassador

ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے

جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ماراگیا

انقرہ: ترک دارالحکومت انقرہ میں فائرنگ سے روسی سفیرآندرے کارلوف ہلاک ہوگئے ،جوابی فائرنگ میں حملہ آوربھی ماراگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی میں روس کے سفیرانقرہ میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کیلئے گئے جہاں پرتقریب سے خطاب کے دوران ایک شخص نے عقب سے آوازلگائی کہ حلب کابدلہ لیتاہوں اورفائرنگ کردی ،جس سے روسی سفیرشدیدزخمی ہوگئے، انقرہ پولیس نے حملہ آورپرجوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آورماراگیا،حملے کے بعدروسی سفیرکوشدیدزخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پروہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے ۔واضح رہے کہ ترکی اورروس کے تعلقات کئی برس تک خراب رہنے کے بعدگزشتہ کچھ عرصہ میں بحال ہوئے تھے