Cloud Front

امریکی کا روسی سفیرکی ترکی میں ہلاکت پرشدیدردعمل کا اظہار ، واقعہ کی پرزورمذمت

اسلام آباد: امریکی وزارت خارجہ نے روسی سفیرکی ترکی میں ہونے والی ہلاکت پرشدیدردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی پرزورمذمت کی ہے ،روسی سفیرآندرے کارلوف کوترکی کے شہرانقرہ میں ایک آرٹ گیلری میں جاری فن پاروں کی نمائش کے موقع پر تقریر کرتے ہوئے فائرنگ کرکے قتل کیاگیا۔ترکی میڈیاکے مطابق انقرہ کے میئرکاکہناہے کہ حملہ آورکاتعلق ترکی کی پولیس سے تھااوروہ پولیس کاکارڈدکھاکرگیلری میں داخل ہوا،جسے بعدازاں جوابی فائرنگ میں ہلاک کردیاگیا۔روسی سفیرکی سفاکانہ ہلاکت پرامریکہ کاشدیدردعمل سامنے آیا،

اقوام متحدہ نے بھی آندرے کارلوف کے قتل کی مذمت کی ہے جبکہ دوسری طرف روسی صدرپیوٹن نے اس واقعہ کے بعدروسی کابینہ کاہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے۔ روسی حکومت نے واقعہ پرشدیدغم وغصے کااظہارکیاہے اورروسی وزارت خارجہ کی طرف سے واقعہ کودہشتگردی قراردیا گیا ہے، امریکہ نے بھی روسی سفیرکی ہلاکت کودہشتگردی قراردیتے ہوئے اس افسوسناک واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے واضح رہے کہ آندرے کارلوف2013ء سے ترکی میں سفارتی خدمات انجام دے رہے تھے