Cloud Front
khamna mi e

ایران نے ترکی میں تمام سفارتی مراکز بند کردیے

ترکی میں موجود شہری سفارت خانوں کا رخ نہ کریں ، ایرا نی حکام

لندن: ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں روسی سفیر کے قتل کے واقعے کے بعد ایران نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت کے لیے ترکی میں سفارتی مراکز بند کردیے ہیں۔ایرانی خبر رساں ادارے’ایسنا‘ نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ وزارت خارجہ نے ترکی کے شہروں انقرہ، استنبول، طرابزون اور ارضروم میں قائم کردہ سفارت خانہ اور قونصل خانوں کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ادھر ترکی میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے جاری کردہ بیان میں شہریوں سے کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے خطرات کے تناظر میں سفارتی مراکز بند کیے جا رہے ہیں۔

لہٰذا ترکی میں موجود شہری سفارت خانوں کا رخ نہ کریں۔ تاہم اس اچانک فیصلے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں،خیال رہے کہ ایران اور روس شام میں صدر اسد کی حمایت کرتے ہیں جس کے نتیجے میں پوری دنیا میں ایران اور روس کے خلاف سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ گذشتہ روز انقرہ میں روس کے سفیر کو نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا تھا۔ روسی سفیر کے قتل کو شام کے شہر حلب میں جاری انسانی بحران کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے