Cloud Front
mahira-khan

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان ایشیا کی پرکشش خواتین میں شامل

ایشیاء کی پرکشش خواتین میں بھارتی اداکارہ دپیکا پڈوکون اور پریانکا چوپڑا پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان

ممبئی: پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایشیا کی پرکشش خواتین کی فہرست میں بھی جگہ بنالی ہے، پاکستانی ڈراموں میں شانداراداکاری کرکے خوب داد حاصل کی اوراب اداکارہ جلد ہی بالی ووڈ میں اداکارہ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ‘‘رئیس’’ میں ڈیبیو کرتی بھی نظرآئیں گی۔برطانوی جریدے ‘‘ایسٹرن آئی’’ کی جانب سے ایشیا کی پرکشش ترین خواتین کے چناؤ کے لیے ایک سروے کرایا گیا،

سروے میں ووٹ ڈالنے کے لیے ایک بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ سروے کے نتائج کے مطابق پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے فہرست میں نویں نمبرپرجگہ بنائی ہے جبکہ ماہرہ فہرست میں واحد پاکستانی بھی ہیں۔فہرست میں پہلے نمبرپراداکارہ دپیکا پڈوکون، دوسرے نمبرپرپریانکا چوپڑا، تیسرے نمبرپرٹی وی اداکارہ نیا شرما، چوتھے نمبرپرٹی وی دھرشتی شرما جبکہ 5 ویں نمبرپرادکارہ عالیہ بھٹ شامل ہیں۔ چھٹے نمبرپرماڈل واداکارہ سنایا ایرانی، ساتویں نمبرپراداکارہ کترینہ کیف، آٹھویں نمبرپرسونم کپور، نویں نمبرپرپاکستانی اداکارہ ماہرہ خان جب کہ دسویں نمبرپرماڈل واداکارہ گوہرخان شامل ہیں۔