Cloud Front
saif ali khan

سیف علی خان اور کرینہ کپور کے نئے مہمان نے آنکھیں کھول دیں

نئی دہلی : چھوٹے نواب سیف علی خان اور بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور کے نئے مہمان نے آنکھیں کھول دیں۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق معروف اسٹارکپل کے بیٹے کی پیدائش منگل کی صبح بریچ کینڈی ہسپتال میں ہوئی جبکہ کرینہ اور ان کے نئے مہمان کی صحت اچھی ہے۔ بیٹے کا نام ‘‘تیمورعلی خان پٹودی’’رکھا گیا ہے۔ بیٹے کی پیدائش کے بعد سیف اورکرینہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بیٹے کی پیدائش کوآپ سب سے شئیرکرکے بہت خوشی محسوس کررہے ہیں جبکہ ہم مداحوں کے بھی شکرگزارہیں جنہوں نے ہمارے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

اس حوالے سے کرینہ کپورکے والد رندھیر کپور کا کہنا تھا کہ ہم بچے کی پیدائش پربہت خوش ہیں جب کہ کرینہ اور بچہ دونوں ٹھیک ہیں۔دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپربھی فنکاروں کی جانب سے کرینہ اورسیف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جہاں ہدایتکاروپروڈیوسرکرن جوہرنے دلچسپ اندازمیں خوشی کا اظہارکیا۔فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے نئے مہمان کے نام کا اعلان بغیر کسی سسپنس کے سب سے پہلے کرڈالا۔کرن جوہر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر لکھا کہ وہ ’بیبو کے گھر بیٹے کی پیدائش پر بے حد خوش ہیں