Cloud Front
dr asim

ڈاکٹر عاصم کیس، توہین عدالت کے مرتکب کون؟

ڈاکٹر عاصم کیس، توہین عدالت کے مرتکب کون؟
گزشتہ روز ڈاکٹرعاصم کو پسینےاورگھبراہٹ کی شکایت کےبعدقومی ادارہ برائےامراض قلب منتقل کر دیا گیا تھا جبکہ آج نیب کیسز میں ان کی درخواست ضمانت پر سماعت تھی جو کہ جمعہ کے روز جسٹس احمد علی شیخ نے ملتوی کردی تھی سماعت پراسیکیوٹر کی جانب سے میڈیکل رپورٹس کی عدم فراہمی پر ملتوی کی گئی تھی آج میڈیکل رپورٹس جمع کروانے کے باوجود پراسیکیوٹر کی جانب سے تحقیقاتی آفیسر کی عدم موجودگی کا عذر بناکر سماعت ملتوی کرنے کا کہا جس پر عدالت کے پاس سماعت ملتوی کرنے کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں‌ تھی جس پر سماعت 26 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے

ڈاکٹر عاصم کے ترجمان کے مطابق نیب کیس میں اب تک اگر دیکھا جائےتو 36 میں سے 6 گواہ پیش کیے گئے ہیں اگر اس نظر سے دیکھا جائے تو ایسے گواہ پیش کرتے کرتے 3 سال لگ جائیں گے ان کا کہنا ہے کہ اے ٹی سی کیس پر ہائیکورٹ کی جانب حکم دیا گیا کہ کیس دسمبر تک ختم کر کے حتمی فیصلہ سنایا جائے لیکن اب تک کیس پر حتمی فیصلہ نہیں سنایا گیا اس کیس کی اگلی سماعت جنوری میں ہے

اس کے علاوہ جے جے وی ایل کیس میں بھی کسی گواہ میں نہیں بلایا جارہا اور کیس بہت سست ا نداز میں چل رہا ہے