Cloud Front
tahir shah death threats

مشہور گلوکار طاہر شاہ قتل کی دھمکیاں ملنے پر بیرون ملک روانہ

متعلقہ حکام سے سیکیورٹی کیلئے درخواست کی لیکن خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہرشاہ دلبرداشتہ ہوگئے تھے، مینجمنٹ ٹیم

کراچی: مشہور پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعد وہ بیرون ملک چلے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ’’آئی ٹو آئی‘‘ اور ’’اینجل‘‘ جیسے گانوں سے شہرت پانے والے پاکستانی گلوکار طاہر شاہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے قتل کی دھمکیاں موصول ہورہی تھیں جس کے بعد انہوں نے حکام سے سیکیورٹی کی درخواست کی تاہم کوئی قابل اطمینان جواب موصول نہ ہونے پر وہ بیرون ملک روانہ ہوگئے۔ طاہر شاہ کی مینجمنٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ نامعلوم ٹیلیفون کالز کے ذریعے طاہر شاہ کو کچھ روز قبل قتل کی دھمکیاں موصول ہوئیں جس پر انہوں نے اپنی سیکیورٹی کے لئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا تھا تاہم ان کی جانب سے کوئی خاطرخواہ جواب نہ ملنے پر طاہر شاہ دلبرداشتہ ہوکر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔