Cloud Front
rana snaullah

تحریک انصاف کا فیصل آباد میں میئر شپ کیلئے رانا ثنااللہ کی حمایت کا اعلان

’’سیاست کے رنگ انوکھے ‘‘
تحریک انصاف کا فیصل آباد میں میئر شپ کیلئے رانا ثنااللہ کی حمایت کا اعلان

فیصل آباد: ’’سیاست کے رنگ انوکھے ‘‘ ۔ تحریک انصاف نے فیصل آباد میں بلدیاتی انتخابات پر میئر شپ کیلئے رانا ثنااللہ گروپ کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے فیصل آباد میں میئر کے انتخابات کیلئے اپنے سیاسی مخالف رانا ثنااللہ گرو پ کا ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات رانا ثنااللہ نے تحریک انصاف کے ضلعی صدر ممتاز چیمہ سے ملاقات کی جس کے بعد پی ٹی آئی نے میئر شپ کیلئے رانا ثنااللہ گروپ کی سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا ۔یاد رہے فیصل آباد میں مسلم لیگ نواز کے دو دھڑوں رانا ثنااللہ اور چودھری شیر علی گروپ میں شدید سیاسی اختلافات موجود ہیں اور دونوں جانب سے فیصل آباد میں اپنے حمایت یافتہ میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدوار کو جتوانے کے حوالے سے سر دھڑ کی بازی لگائی جارہی ہے ۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا موقف ہے کہ ضلعی صدر پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے وہ اس گروپ کا حصہ بن رہے ہیں اور اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگر اس طرح کا کوئی الائنس ہوتا ہے تو وہ پارٹی چھوڑ دیں گے جس سے واضح ہوتا ہے کہ ایسے الائنس کا پی ٹی آئی سے آفیشلی کوئی تعلق نہیں ہے