Cloud Front
misbah ul haq

برسبین ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے ، مصباح الحق

میلبورن : پاکستان کرکٹ ٹیم دوسرا ٹیسٹ کھیلنے میلبورن پہنچ گئی ، کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس سے اعتماد ملا ہے ، ٹیم ناممکن کو ممکن بناسکتی ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم بلند حوصلوں کے ساتھ برسبین سے میلبورن پہنچ گئی ہے، کھلاڑی یہاں بھی جیت کیلیے پر عزم ہیں،کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کہ برسبین میں بہترین کھیلے جس سے کھلاڑیوں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔کپتان کا کہنا ہے کہ یہ ٹیم ناممکن کو ممکن بنا سکتی ہے اور میلبرن کی کنڈیشنز بھی گرین کیپس کو سوٹ کرتی ہیں ، ٹیم اچھے ٹریک پر ہے،کمبی نیشن کو تبدیل کرنے کا نہیں سوچا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔