Cloud Front
DHARMENDRA

دھرمیندرا کے معدے میں درد،اسپتال میں داخل

ممبئی: بھارتی اداکار دھرمیندرا کو معدے میں درد کی شکایت پر اسپتال میں داخل کرادیا گیا جہاں ان کی ٹریٹمنٹ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق81 سالہ دھرمیندرا تین چار دن سے معدے کی تکلیف میں مبتلا تھے، تکلیف بڑھنے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے طبی امداد کے لیے انہیں اسپتال میں داخل کر لیا ہے۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھرمیندرا کی حالت تسلی بخش ہے، انہیں آئندہ دو روز میں ڈسچارج کردیا جائے گا۔