Cloud Front
Qamar Zaman Qaira

چوہدری نثار بڑے دبنگ آدمی ، وہ وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑتے، قمر الزمان کائرہ

وزراء بوکھلاہٹ میں شہید بی بی کانام پانامہ لیکس میں ہونے کے الزامات عائد کر رہے ، گفتگو

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار بڑے دبنگ آدمی ہیں یہ اپنے وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑتے ۔بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہ حکومتی وزرا بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکے ہیں اور بوکھلاہٹ میں شہید بی بی کانام بھی پانامہ لیکس میں شامل ہونے کے بے بنیاد الزامات عائد کر رہے ہیں حالانکہ بی بی کا نام پانامہ لیکس میں شامل نہیں ہے،

انہوں نے کہا کہ کمیشن پیپلز پارٹی کے مطالبے پر نہیں بنابلکہ پیپلز پارٹی منی لانڈرنگ کیس میں سزائیں بھگت چکی ہے جبکہ آصف زرداری پر کوئی بھی کیس رجسٹرڈ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ن لیگ والے اتنے سچے ہیں تو پہلے نواز شریف والامعاملہ نمٹائیں جو ایوان میں کچھ کہتے ہیں اور عدالت میں ان کا بیان موسم کی طرح بدل جاتا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بڑے دبنگ آدمی ہیں یہ اپنے وزیراعظم کو بھی نہیں چھوڑتے ہیں۔