Cloud Front
Meera

میرا نے اگلے سال اْردو فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا

پاک بھارت تعلقات ٹھیک ہوئے تو فلم میں بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کروں گی ،میرا

لاہور: فلم اسٹار میرا نے 2017 میں اردو فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا جب کہ فلم میں بھارتی اداکاروں کو بھی شامل کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔اپنے ایک انٹر ویو کے دوران فلم اسٹار میرا نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلم انڈسڑی سے جتنی محبت ہیں اس کو الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں خود بھی اپنے سرمایہ کیساتھ ا?ئندہ سال ایک اردو فلم بناؤں گی اور میری خواہش ہے کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات ٹھیک ہوجائیں تا کہ میں اپنی فلم میں بھارتی فنکاروں کو بھی شامل کروں۔