Cloud Front
waseem akhtar MQM

ہاتھ پاؤں باندھ کرمجھے میئر بنا دیا گیا،اختیارات دیئے جائیں تنقید نہ کی جائے، وسیم اختر

محدود وسائل میں کام کر رہے ہیں ، شہر کے لیے کام کرنے نہیں دیا جاتا،شہر کراچی 8 سال سے تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے،ہماری جہدوجہد جاری رہے گی، تقریب سے خطاب

کراچی: میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ مجھے میئر تو بنا دیا گیا ہے لیکن ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور لوکل گورنمنٹ کے اختیارات نہیں دیے جا رہے ، محدود وسائل میں جو کچھ ممکن ہے وہ کررہے ہیں،شہر کیلئے جو کام کرنا چاہتے ہیں نہیں کرنے دیا جا رہا ،شہر کراچی 8 سال سے تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے،اختیارات ملیں نہ ملیں جہدوجہد جاری رہے گی۔ بدھ کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ شہر کراچی 8 سال سے تباہی کا منظر پیش کر رہا ہے اور کراچی میں کچرے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں ، میں کچرے والے علاقوں میں اسپرے کرانے کی کوششیں کر رہا ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے میئر تو بنا دیا گیا ہے لیکن ہمارے ہاتھ پاؤں بندھے ہوئے ہیں اور اختیارات نہیں دیے جا رہے ، محدود وسائل میں جو کچھ ممکن ہے وہ کررہے ہیں،شہر کیلئے جو کام کرنا چاہتے ہیں نہیں کرنے دیا جا رہا ،اختیارات ملیں نہ ملیں جہدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سوروزہ صفائی مہم کے شہرپرمثبت اثرات مرتب ہونگے، سب سے پہلے تعلیم حاصل کرنا بہت ضروری ہے اور اس کے بعد صفائی ضروری ہے ، بچے اہل خانہ کو بتائیں کہ کچرا گلیوں میں نہ پھینکیں،بچوں کی ذمہ داری ہے کہ اسکول کے ساتھ علاقے کوبھی صاف رکھیں، ہم نے صفائی مہم میں بچوں کو شامل کر کے ایک مثال قائم کی ہے،اگرذمہ دارلوگ اور حکومت صفائی کاکام نہیں کررہی توہمیں یہ کام خودکرناہوگا، مئیر کراچی نے مزید کہا کہ ہمیں لوکل گورنمنٹ کے اختیارات دیے جائیں اور مسائل حل کرنے کے لیے ہمارے حوصلے بڑھائیں نہ کہ ہم پر تنقید کریں ۔