Cloud Front

سٹارڈسٹ ایوارڈز:امیتابھ،انوشکا اور فلم سلطان بہترین قرار

ممبئی: بالی ووڈ میں سٹارڈسٹ ایوارڈز2016 کا اعلان کر دیا گیا،اس حوالے سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فلمی ستاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اعلان کے مطابق سال کی بہترین فلم کاا یوارڈ سلطان کو دیا گیا۔ اس کے علاوہ بہترین اداکار کا ایوارڈ امیتابھ بچن(فلم پنک)،اداکارہ انوشکا شرما(فلم سلطان اور اے دل ہے مشکل ) معاون اداکار رشی کپور،معاون اداکارہ شبانہ اعظمی،ولن جم سربھ جبکہ بہترین ڈائریکٹر کا ایوارڈ کرن جوہر کو فلم اے دل ہے مشکل کیلئے دیا گیا۔اس کے علاوہ شاہ رخ خان،سونم کپور، ریکھا، آشابھوسلے ،پریانکا چوپڑا،ورون دھون،ایشوریہ رائے اور دیگر کو بھی ایوارڈز سے نوازا گیا۔