Cloud Front
Humaima Malik

حمائمہ ملک کی زیرتکمیل فلم ارتھ ٹوکی ڈبنگ مکمل

لاہور: اداکارہ حمائمہ ملک کی زیرتکمیل فلم ارتھ ٹوکی ڈبنگ لاہورکے مقامی سٹوڈیومیں مکمل ہوگئی جس کے ہدایتکارشان شاہد ہیں۔فلم میں حمائمہ ملک اورشان شاہدنے مرکزی کرداراداکیاہے۔دیگرفنکار وں میں محب مرزا،عظمیٰ حسن ،یاسرحسین اور دیگر شامل ہیں۔حمائمہ ملک نے بتایاکہ یہ ایک خوبصورت اورتفریحی فلم ہے جس کی شان نے بڑی محنت سے ڈائریکشن دی ہے۔فلم کی پوسٹ پروڈکشن کاسلسلہ جاری ہے ،نئے سال کے آغازمیں فلم کی تشہیری مہم کا آغازکردیاجائے گا۔ فلم کی نمائش کی تاریخ کااعلان پوسٹ پروڈکشن مکمل ہونے کے بعد کیاجائے گا۔ان کادعویٰ تھاکہ مذکورہ فلم 2017 کی بہترین فلموں میں سے ایک ہوگی جس میں میراایک منفرد اور دلچسپ کردارہے۔میں پرامیدہوں کہ میرے مداحوں کومایوسی نہیں ہوگی۔