Cloud Front
sheikh rashed

خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،شیخ رشید

پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل کی‘ زرداری ایک ہفتے کیلئے آئیں گے
پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا، طوفانوں میں ڈٹے رہنے والے درخت جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں
نواز شریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کو خود ہٹانا چاہتے ہیں ،نجی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ خدا کے بعد مشرف کو جنرل راحیل شریف نے بچایا ،پیپلزپارٹی نے بھی آصف زرداری کی واپسی کیلئے ڈیل کی‘ آصف زرداری ایک ہفتے کیلئے آئیں گے پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتہ میں ہوگا۔ طوفانوں میں ڈٹے رہنے والے درخت جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں۔ نواز شریف چوہدری نثار اور شہباز شریف کو خود ہٹانا چاہتے ہیں ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ خدا کے بعد پرویز مشرف کو کسی نے بچایا تو وہ راحیل شریف ہے مشرف اگر وطن واپس آئے تو بڑی غلطی کریں گے فوج کبھی برداشت نہیں کر سکتی کہ غداری کے مقدمہ میں آرمی چیف کا ٹرائیل ہو۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے آصف علی زرداری کی واپسی کیلئے حکومت نے ڈیل کی ہے زرداری اگر واپس آئے تو صرف ایک ہفتے کیلئے آئیں گے پیپلزپارٹی کا ٹیسٹ دسمبر کے آخری ہفتے میں ہوگا انہوں نے کہا کہ حکومت میرے ایک ووٹ سے ڈرتی ہے نواز شریف خود چوہدری نثار اور شہباز شریف کو ہٹانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سول اداروں میں تعیناتیاں کسی کے کارکردگی پر نہیں بلکہ وفاداری دیکھ کر کرتے ہیں شیخ رشید نے ایک سوال پر کہا کہ طوفانوں میں جو درخت اکڑ کر کھڑے رہتے ہیں وہ جڑوں سے اکھڑ جاتے ہیں طوفان ابھی تھما نہیں ابھی لڑائی جاری ہے نیا آرمی چیف نیا ڈی جی آئی ایس آئی اور نیا چیف جسٹس مبارک ہو انہوں کہا کہ میں چوہدری نثار کی طرح اسمبلی کا سب سے پرانا ممبر ہوں میں نے اپنی زندگی میں اتنا ہوا سپیکر پہلے کبھی نہیں دیکھا جتنا تھکا ہوا ایاز صادق ہے اسپیکر نے پوری مدت میں ایک بھی تحریک التواء کا موقع نہیں دیا۔