Cloud Front
Australia vs Pakistan

پاکستان کرکٹ ٹیم کی میلبورن میں بھرپور ٹریننگ

فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن،طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے حصہ نہیں لیا
محمد عامر کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے، گرانٹ فلاور
ا سد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے، یونس پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ، بیٹنگ کوچ

میلبرن : پاکستان کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں ٹریننگ کی۔ فاسٹ پچ کے لیے بلے بازوں کا خصوصی سیشن ہوا، طبیعت کی خرابی کے باعث سہیل خان نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ، آج حصہ لینے کا امکان ہے ،بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور کہتے ہیں محمد عامر کے گھٹنے پر چوٹ آئی ہے مگر ٹیسٹ سے پہلے وہ فٹ ہوجائیں گے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر سے میلبورن میں شروع ہوگا۔کرکٹ ٹیم نے میلبورن کرکٹ گراؤنڈمیں بھرپورٹریننگ کی۔

فاسٹ بولر سہیل خان کی طبیعت ناشتہ کرنے کے بعد خراب ہوئی اور گراؤنڈ میں آتے ہی قے ہوگئی۔بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور نے میلبورن میں بات کرتے ہوئے کہاہے کہ بولرز کو اس وکٹ پر محنت کرنا پڑے گی۔انہوں نے بتایا کہ محمد عامر کو گرنے سے گھٹنے پر چوٹ آئی اور بیٹنگ کے دوران اسٹارک کی گیند لگی اور گھٹنے پر زخم آیا۔محمد عامر ٹیسٹ سے پہلے بہتر ہو جائے گا۔گرانٹ فلاور نے کہا کہ مصباح کلاس پلیئر ہے ،وہ پریشان نہیں اور جلد اچھی اننگز کھیلے گا۔بیٹنگ کوچ کا کہنا تھا کہ ا سد شفیق مضبوط اعصاب کا کھلاڑی ہے جبکہ یونس خان پر تنقید درست نہیں وہ پہلے بھی سوئپ پر رنز کرتا رہا ہے۔