Cloud Front
PSL logo

پی ایس ایل کا دوسرا سیزن 9 فروری 2017 سے شروع ہوگا

پی ایس ایل کا دوسرا سیزن 9 فروری 2017 کو شروع ہوگا، فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا
جولیان فاؤنٹین، کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے فیلڈنگ کوچ برقرار
لاہور : پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جولیان فاؤنٹین کو دوسرے ایڈیشن کے لیے فیلڈنگ کوچ برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لیان فاؤنٹین کو اپنے کام میں دیانت داری اور محنت کی وجہ سے ٹیم کی رہنمائی کے لیے برقرار رکھا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ایسے فیلڈنگ کوچ ہیں جو ٹیم کو بہتری کی جانب گامزن کرنے پر توجہ دیتا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ٹیم ان کے تجربے سے اپنی فیلڈنگ کو بہتر کرے گی۔

یاد رہے کہ جولیان فاؤنٹین نے 2007 میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کیا تھا جس کے بعد ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے جنوبی افریقی ٹیم کی کوچنگ کی تھی۔جولیان فاؤنٹین 2012 سے 2014 پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹرسر ویوین رچرڈزبطور مینٹر اور پاکستان ٹیم کیسابق کپتان معین خان ہیڈ کوچ کی حیثیت سے منسلک ہیں جبکہ ٹیم نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتیہوئے فائنل تک رسائی کی تھی جہاں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کامیابی حاصل کی تھی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے رواں ماہ کے اوائل میں پاکستان کے آل راؤنڈڑ عبدالرزاق کو آئن پونٹ کی جگہ ٹیم کا نیا باؤلنگ کوچ مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا۔پی ایس ایل کا دوسرا سیزن 9 فروری 2017 کو شروع ہوگا اور فائنل 7 مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔