Cloud Front
Sharmeen Obaid Chinoy with emmy Feb 2012

شرمین عبید چنائے ’’فلم میکنگ اور اینیمیشن انسٹیٹیوٹ‘‘ بنائیں گی

لاہور : آسکرایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے نے انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق ’’ فلم میکنگ اور اینیمیشن انسٹی ٹیوٹ ‘‘ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلہ میں ہالی ووڈ سمیت دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے تعلق رکھنے والے اینیمیٹڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین کوتربیت کے لیے پاکستان بلوایا جائے گا۔ یہی نہیں آئندہ آسکر کے لیے فارن لینگوئج کیٹگری کے بجائے اینیمیٹڈ فلموں کی کیٹگری میں پاکستانی کی پہلی اینیمیٹڈ فلم کو پیش کرنے کے لیے بھی ابھی سے ان کی ٹیم نے مختلف موضوعات پرکام شروع کردیا ہے۔اس حوالے سے شرمین عبید چنائے نے کہا کہ ان کی دیرینہ خواہش ہے کہ وہ آئندہ دس برس کے دوران ایک ایسا ورلڈ کلاس ’’فلم میکنگ اور اینیمیشن انسٹیٹیوٹ‘‘ بنائیں جہاں پر نوجوانوں کوتربیت دی جا سکے۔ بیرون ممالک سے ماہرین یہاں تربیت کے لیے آئیں اورپھرہمارے نوجوان اپنی مہارت سے پاکستان فلم انڈسٹری کوسپورٹ کرسکیں۔