Cloud Front
Shah Rukh Khan

کنگ خان کو آج تک نیشنل ایوارڈ کیوں نہ مل سکا؟

ایسا کوئی کردار نہیں کیا کہ جس پر وہ خود کو نیشنل فلم ایوارڈ کے قابل سمجھ سکیں

ممبئی : بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ اب تک انہوں نے ایسا کوئی کردار نہیں کیا کہ جس پر وہ خود کو نیشنل فلم ایوارڈ کے قابل سمجھ سکیں۔پچھلی تین دہائیوں سال سے فلمی شائقین کے دلوں پر حکمرانی کرنے والے شاہ رخ خان کو اب تک نیشنل فلم ایوارڈ نہیں دیا گیا ہے جو بھارت میں کسی بھی فلمی اداکار کیلئے سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔اگرچہ شاہ رخ خان اب تک متعدد فلمی ایوارڈ جیت چکے ہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ ان کے فلم سازوں، دیکھنے والوں اور جیوری ارکان کی محبت ہے کہ انہیں یہ سارے ایوارڈ دیئے گئے ورنہ وہ خود کو کسی قابل نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر اب تک مجھے نیشنل ایوارڈ نہیں مل سکا تو اس کا مطلب یہی ہے کہ میں اس کے قابل نہیں۔