Cloud Front
Afghanistan blast

افغانستان، دو مختلف بم دھماکے، دو طالبان ہلاک، پانچ زخمی

کابل: افغانستان میں بم دھماکوں کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک جبکہ پانچ زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبہ غزنی کے ضلع آندار میں سڑک کنارے نصب بم قبل از وقت پھٹنے کے نتیجے میں دو طالبان ہلاک ہو گئے، صوبہ نورستان میں بھی بم دھماکہ ہوا جس میں مقامی طالبان کمانڈر سمیت پانچ جنگجو زخمی ہو گئے۔