Cloud Front
PCB

پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالی فائنگ مقابلوں میں ثنامیر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی، کوچ باسط علی بھی برقرار

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ ٹیم کے کپتان ثنا میر کو تبدیل نہ کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق فروری میں ہونے والے ورلڈ کپ کوالی فائنگ مقابلوں میں ثنامیر قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت کریں گی۔ اس سے قبل نیوزی لینڈ کے دورے میں خراب کارکردگی پر ثنا میر کو تبدیل کرنے کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ٹیم کے کوچ باسط علی کو بھی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔باسط علی نے ٹیم کی کچھ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ دی تھی۔تاہم ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ اعظم خان کو ہٹادیاگیاہے۔ٹیم کی منیجرعائشہ اشعر سے متعلق بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔