Cloud Front
PIA

کراچی ایئرپورٹ پر شدید دھند، حد نگاہ صفر،فلائٹ آپریشن متاثر

کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی، جس کی وجہ سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے۔شہر کے مختلف مقامات پر صبح سویرے حد نگاہ صفر ہوگئی ہے۔ کراچی ایئر پورٹ پر شدید دھند کی وجہ سے جدہ، قطر اور استنبول سے آنے والی پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔فلائٹ انکوائری کے مطابق گلف ائیرلائن جی ایف 752 کو مسقط کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔