Cloud Front
dangal

’دنگل‘ کی پاکستان میں نمائش نہ ہونے کی تصدیق

’دنگل‘ پاکستان میں ریلیز کے لیے پیش نہیں کی جائے گی، بھارتی ڈسٹری بیوٹرز

ممبئی : ویسے تو پاکستان میں سینما مالکان نے بولی وڈ فلموں کی نمائش پر سے پابندی ہٹادی ہے، تاہم بولی وڈ اداکار عامر خان کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’دنگل‘ پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔فلم ’دنگل‘ کے بھارتی ڈسٹری بیوٹرز کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ’دنگل‘ پاکستان میں ریلیز کے لیے پیش نہیں کی جائے گی، انہوں نے ان تمام میڈیا رپورٹس کو بھی بے بنیاد قرار دیا جنہوں نے فلم ’دنگل‘ کی پاکستان میں ریلیز کی خبر شائع کی۔ان پابندیوں کے باعث دونوں ممالک کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری بے انتہا متاثر ہوئی، جبکہ ہندوستان انتہا پسند جماعتوں کی دھمکیوں اور احتجاج کے باعث کئی بولی وڈ فلموں کو بھی مسائل کا سامنا رہا جن میں پاکستان فنکار موجود تھے۔اس دوران بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار کرن جوہر نے بھی اپنی فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز کے باعث پاکستانی اداکاروں کے ساتھ مستقبل میں کام سے انکار کیا۔